نوجوانوں کیلئے میرا پیغام (حصہ اول)
(پوسٹ لمبی ہے کون پڑھے مت کہنا خدارا ایک دفعہ پڑھ ضرور لیں. مجھے لائیک نہیں چاہئیں پیغام پہنچانا مقصد ہے)

کیا اللہ نے ہم سے کوئی کام نہیں لینا تھا؟ ہمارے ذمہ کچھ نہیں؟ دنیا میں آ کر بزنس یا نوکری کر کے کھا پی کر مر جانے کیلئے پیدا ہوئے تھے؟ کیا اللہ نے ہمیں بلا مقصد پیدا کیا؟ کیا ہمارا ٹارگٹ عارضی دنیا میں عارضی چیزوں کے پیچھے بھاگ بھاگ کر ہلکان ہوجانا ہے؟
حضوراکرم ﷺ کے دور میں پیدا ہوتے تو ان کی خدمت زندگی کا مقصد ہوتی. ان کے بعد پیدا ہوئے ہیں تو کیا ہم ہر چیز ہر حکم ہر ادب اور ہر لحاظ سے مبرا ہیں؟ کیا ان کے احکامات ان کی تعلیمات انکا پیغام ہم سے پہلے آنے والوں کیلئے تھا یا صرف ہمارے بعد میں آنے والوں کیلئے ہے؟
آج کل دیکھتا ہوں کہ ہر شخص زندگی کے اصل مقصد عالم ارواح میں کیئے گئے وعدوں کو دوسروں کی ذمہ داری اور سکون, عیش و عشرت, مستیاں, انجوائے منٹ, مجازی عشق و محبت, مجازی محبوب کے گن گانے اور پیسہ پیسہ کرنے کو اپنا کام مانتا ہے.
#جاری_ہے
#زبیرگوپانگ

image