نوجوانوں کیلئے میرا پیغام (حصہ سوم)

ضروری نہیں کہ ہم یا تو 1400 سو سال پہلے پیدا ہوتے یا امام مہدی ع کے دور میں پیدا ہوں تب اللہ کے احکامات پر عمل کریں گے. روشن خیالی کی آڑ میں ہمیں دیئے گئے یہ سبق ہماری سراسر بربادی کا سامان ہیں روشن خیالی یہ ہر گز نہیں کہ احکامات الہی کی نفی کی جائے اور جواز پیش کیئے جائیں. روشن خیالی یہ ہے کہ جدید علوم جدید ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آنے والے وقت کیلئے تیار رہیں. ہمہ وقت تیار رہنے کا حکم دین اسلام نے ہمیں دیا ہے اور وہ حکم تاقیامت اسی طرح کارآمد Valid ہے. اپنے آپ کو اپنی اصل کو اور اپنی حقیقت کو پہچانیں. آپ جس کام کیلئے آئے ہیں اسی کام پر چلیں. ہجوم دیکھ کر چلنے کی بجائے حقیقت دیکھ کر چلیں. کچھ ایسا کریں کہ مرنے کے بعد حضور ﷺ کہیں کہ یہ میرے مقصد کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے تگ و دو کرنے والا اللہ کا بندہ آ رہا ہے. پاکستان فیضان محمد ﷺ سے بننے والی ریاست ہے یہ بلا مقصد نہیں وجود میں آیا. اس مدینہ ثانی کو اور احکامات محمدی ﷺ کو پہچانیں اور پھر فیصلہ کریں کہ آپ کو کیوں پیدا کیا گیا اور آپ کر کیا رہے ہیں.

اس متعلق ذہن میں اٹھنے والے سوالات مجھ سے ضرور کریں تاکہ اگر میری بات سے آپ کے اندر کوئی ابہام پیدا ہو تو میں اسکو کلیئر کر سکوں.
#زبیرگوپانگ

image