امریکن الیکشن کمپیین

Comments · 8403 Views

امریکن الیکشن کمپین میں پہلے سے ہی دھاندلی کے شور کی آواز یں

امریکن الیکشن
امریکا کی ہسٹری کے اہم ترین الیکشن میں اب صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے اور پوری قوم بری طرح ٹینشن کاشکارہے ، پہلی بار کوئی بھی اندازہ لگانے میں کامیاب نہئں ہوپارہا ، کانٹے کا مقابلہ ہے اور یہ الیکشن امریکا جیسے ملک کی بجائے پاکستان سے ملتاجلتا رنگ لئے ہوئے ہیں جو میرے لئے اچنبھے کاباعث ہیں کہ اس سے پہلے کسی صدارتی الیکشن میں اتنا ہیجان نہیں دیکھا۔
صورتحال یہ ہےکہ ڈیموکریٹ اور ری پبلکن دونوں پارٹیوں کے ایکٹوسٹ کو 80 فیصد یقین ہے کہ ان کی پارٹی ہی الیکشن جیتے گی یعنی پہلے ہی سے دھاندلی کی فضا بن گئی ہے ، صدرٹرمپ ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ دھاندلی ہوئی تو الیکشن رزلٹ تسلیم کرنا مشکل ہوگا اگرچہ بعدازاں میڈیا اور ڈیموکریٹس کے شورپرانھوں نے الفاظ کوبدل دیالیکن ساتھ ہی اپنے حامیوں کو ہدایت کی الیکشن بوتھ کی نگرانی کریں اور دھاندلی کوروک دیں ، آج نیویارک شہر میں ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی پر ڈیموکریٹس کے حامیوں نے حملہ بھی کردیا ، ویسے یہ بات حیرت انگیز ہے کہ نیویارک جیسے شہر میں جوکہ ڈیموکریٹ کا مضبوط گڑھ ہے وہاں ٹرمپ کے حامیوں نے ریلی نکالنے کی ہمت کی ، یوں تو ٹرمپ خود بھی نیویارکر ہے اور اس کی رئائش مشئور عالم ففتھ ایونیو پر واقع ٹرمپ ٹاورز پر ہے لیکن اس شہر میں اس سے نفرت کی جاتی ہے، ویسے ٹرمپ نے اب اپنی لیگل رہائش فلوریڈا سٹیٹ کرلی ہے جس پر نیویارکرز خوشی مناچکے ہیں۔
کھیل کا سارا دارومدار swnigs states
پرہے جوکبھی ڈیموکریٹ اور کبھی ری پبلکن پارٹی کو ووٹ دیتی ہیں ، امریکا کی بڑی اور طاقتور ریاستیں جیسے نیویارک ، نیوجرسی ، کیلی فورنیا ، میساچوسٹس ، واشنگٹن وغیرہ ڈیموکریٹ تو مڈویسٹ کی تقریبن پندرہ بیس سٹیٹس ری پبلکن کاگڑھ ہیں اور ان کا ووٹ پکا ہے لیکن دس بارہ سٹیٹس ایسی بھی ہیں جہاں ووٹنگ ٹرینڈ ہر بار تبدیل ہوتا ہے اور یہی ریاستیں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں ، اگرچہ ان کے ووٹ کم ہیں لیکن توازن ان کے ہاتھ چلاجاتا ہے جیسا کہ پچھلے الیکشن میں ہیلری کلنٹن کو ٹرمپ سے زیادہ ہاپولر ووٹ ملے تھے لیکن Swing state پنسلوینا کا جھکاؤ ٹرمپ کی طرف ہوگیا تو ہیلری کو شکست ہوگئی۔ اس وقت بایئڈن اور ٹرمپ پورا زور دس بارہ غیریقینی ریاستوں پر لگارہے ہیں ، دیکھنا یہ ہے کہ ان چھوٹی ریاستوں کا موڈکیابنتا ہے؟
اگرچہ سروے بایئڈن کی لیڈ شو کرتے رہے ہیں لیکن ٹرمپ لیڈ کا فرق تیزی سے کم کرنے میں کامیاب ہوگیا ، دیکھاجائے تو ٹرمپ جارحانہ جملے باز اور متحرک شخصیت ہے اور وہ کھلم کھلا بایئڈن کو سویا ہوا بایئڈن کہہ کربلاتا ہے، ٹرمپ نے الیکشن مہم میں چین کو ٹارگٹ کیاکہ اس نے کووڈپھیلایا، اور چین پر پابندیاں لگایئں ، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین نے امریکی سرمایہ کاری کی وجہ سے ترقی کی ہے اور اس بات سے میں اتفاق کرتا ہوں ،حقیقت یہ ہے کہ چین نے اپنی گاربیج مال سے دنیا بھر کے سٹور بھرکر ڈالر اکٹھے کرلئے ۔
آج ہی ٹرمپ نے امریکی عدالت کے اس حکم کو تنقید کانشانہ بنایا جس میں چند گھنٹے زیادہ ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے اورزور دے کرکہاکہ اسٹبلشمنٹ میرے خلاف سازش نہ کرے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عمومی تاثر یہی ہے کہ پچجلی بار بھی ٹرمپ کو پاور میں لانے میں اسٹبلشمنٹ کا ہاتھ تھا،ڈیموکریٹ بھی پورا زور لگارہے ہیں ،، روزانہ موبائل فون میسجز بھی آرہے ہیں کہ یہ اہم ترین الیکشن ہیں ،ووٹ لازمی کاسٹ کریں جبکہ دوسری طرف ووٹنگ کا مارجن ہسٹری میں دوسری بار ریکارڈ قائم کررہا ہے ، تقریبن دس کروڑ ووٹر پری ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔
یہ الیکشن پوری دنیا پر اثرانداز ہوں گے ، چین ،، پاکستان ، ایران اور مڈل ایسٹ خاص طور پت متاثر ہوں گے اگر ڈیموکریٹ پاور میں آئے تو چین ، ایران کےلئے بہترجبکہ پاکستان کےلئےانسانی حقوق کے حوالے سے مشکلات پیداہوں گی۔

امریکی الیکشن، نتیجے سے پہلے دھاندلی کا ماحول بن چکا
https://www.aawaza.com/shahzad-nasir/10280/2020/

Comments