حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔